تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 13 فروری، 2022

ٹیٹ پاس امیدواروں نے نوکری نہ ملنے پر خودکشی کا دیاانتباہ

ٹیٹ پاس امیدواروں نے نوکری نہ ملنے پر خودکشی کا دیاانتباہ
 ٹیٹ پاس امیدواروں نے نوکری نہ ملنے پر خودکشی کا دیاانتباہ


 ٹیٹ پاس امیدواروں نے نوکری نہ ملنے پر خودکشی کا دیاانتباہ

    نیوزٹوڈے اردو: 2014 میں پرائمری امتحان (ٹی ای ٹی) پاس کرنے والے امیدواروں نے نوکری نہ ملنے پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خودکشی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ای ٹی پاس کرنے والے طلبہ کی تحریک میں ان کے والدین بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دوپہرکو ٹیٹ پاس طلبہ اور ان کے والدین نے علی پور دوار میں انتظامیہ عمارت (ڈوارس کنیا) کے سامنے دھرنے میں حصہ لیا۔

    مظاہروں نے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دیا جس میں نوکریوں کا مطالبہ کیا گیا اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کی۔ احتجاج میں شامل پرمیتا پال نے بتایا کہ وہ لکشمی بھنڈار یوجنا کے تحت 500 روپئے کا بھتہ نہیں چاہتے، اس کے بجائے انہیں نوکری دی جائے۔“ انہوں نے کہا کہ اب تک 7500 ٹی ای ٹی پاس کرنے والے امیدواروں کو نوکری نہیں ملی ہے۔

     ان لوگوں سمیت دارالحکومت کلکتہ میں خودکشی کر لیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لکشمی بھنڈار کے نام پر ہمارے خوابوں کو دبایا جا رہا ہے، تقرریوں کو روکا جا رہا ہے، لکشمی بھنڈار ہمارے لئے لعنت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھتہ کی نہیںبلکہ نوکریوں کی ضرورت ہے۔ اسی لئے ہمیں رضاکارانہ موت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ بیلرانی پال، ایک ٹی ای ٹی پاس امیدوار کے سرپرست، جنہوں نے آج دھرنے میں حصہ لیا، کہاکہ ہمیں لکشمی بھنڈار نہیں چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کو نوکریاں ملیں۔



1 تبصرہ:

  1. نہایت افسوس ناک خبر ہے۔ ابھی ہمارے نیتا برقع برقع کھیل رہے ہیں۔ ابھی کوئی نوکری نہ مانگے

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad